رحمن ملک کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کی مذمت

معاشرہ میں برداشت کا کلچر ختم ہوتا جا رہا ہے ،ْمیڈیا سے گفتگو

پیر 7 مئی 2018 23:33

رحمن ملک کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرہ میں برداشت کا کلچر ختم ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ فیض آباد دھرنے اور وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ الگ الگ واقعات ہیں، ایسے واقعات ہمیں مستقبل کے بارے میں وارننگ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں برداشت کا کلچر ختم ہوتا جا رہا ہے۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ حکومت نے شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالہ نہیں کیا، اس حوالہ سے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔