بینظیر بھٹو نہیں چاہتی تھیں کہ زرداری پاکستان آئیں ،ْ خواجہ آصف

آصف زرداری نے مجھے اور نوازشریف کو کہاتھامجھے بچائو ،ْمجھے آصف زرداری کو فائدہ نہیں پہنچانا چاہیے تھا ،ْ انٹرویو

پیر 7 مئی 2018 23:33

بینظیر بھٹو نہیں چاہتی تھیں کہ زرداری پاکستان آئیں ،ْ خواجہ آصف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ بینظیر بھٹو نہیں چاہتی تھی کہ آصف زرداری پاکستان آئیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہاکہ بی بی نے آصف زرداری کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی تھی ۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری نے مجھے اور نوازشریف کو کہاتھاکہ مجھے بچائو،میری وجہ سے آصف زرداری ملک کوٹکراگیا ۔خواجہ آصف نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں مجھے آصف زرداری کو فائدہ نہیں پہنچانا چاہیے تھا ،ْوہ اس لائق نہیں کہ انہیںاس قسم کا فائدہ پہنچایا جائے ۔