گوجرانوالہ میں آزاد کشمیر کے ایم ایل اے اسماعیل گجر کے گھر 17 سالہ ملازمہ کائنات کو مبینہ تشدد کے بعد قتل

پیر 7 مئی 2018 23:33

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) گوجرانوالہ میں آزاد کشمیر کے ایم ایل اے اسماعیل گجر کے گھر 17 سالہ ملازمہ کائنات کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں آزاد کشمیر کے ایم ایل اے کے گھر ملازمہ کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کردیا گیا ،ْ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ملے ہیں۔

پولیس نے کائنات کے والد کی مدعیت میں ایم ایل اے کے تینوں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملازمہ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گھر کی صفائی نہ کرنے پر میری بیٹی کو تشدد کے بعد پھندا دے کر قتل کیا گیا۔واضح رہے کہ واپڈا ٹاؤن گوجرانوالہ میں ایم ایل اے اسماعیل گجر کے گھر 17 سالہ کائنات 2 سال سے کام کررہی تھی۔

متعلقہ عنوان :