نیب کے دفتر سے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کا ریکارڈ چرانے کی کوشش

شریف خاندان کیخلاف چل رہے ریفرنسز کے ریکارڈ کو نیب کے دفتر سے ادارے کے ہی ایک ملازم کی جانب سے چرانے کی مبینہ کوشش، چئیرمین نیب نے تحقیقات کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 7 مئی 2018 22:08

نیب کے دفتر سے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کا ریکارڈ چرانے کی کوشش
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 مئی 2018ء) نیب کے دفتر سے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کا ریکارڈ چرانے کی کوشش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف چل رہے نیب ریفرنس سے متعلق تہلکہ خیز دعوی کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ نیب کے دفتر سے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کا ریکارڈ چرانے کی کوشش کی گئی۔

شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد میں واقع نیب کے ہیڈ کوارٹر سے چرانے کی کوشش کی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیب کے ہیڈ کوارٹر سے کسی بیرونی شخص نے نہیں بلکہ نیب ہی کے ایک ملازم نے شریف خاندان کے ریفرنسز کا ریکارڈ چرانے کی کوشش کی۔ تاہم نیب کے ایک چوکیدار نے ریکارڈ چرانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

چوکیدار نے بروقت حرکت میں آتے ہوئے ادارے کے ملازم کو شریف خاندان کے ریفرنس چرانے کی کوشش کرتے وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس واقعے کے بعد چئیرمین نیب کی جانب سے فوری نوٹس لیا گیا ہے۔ چئیرمین نیب نے اس تمام واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ چئیرمین نیب نے چوری کی کوشش کرنے والے ادارے کے ملازم کیخلاف فوری ایکشن لینے کا بھی حکم دیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب سے چئیرمین نیب نے شریف خاندان کے ریفرنسز کا ریکارڈ چرانے کی کوشش ناکام بنانے والے چوکیدار کو انعام سے نوازا ہے۔ اپنی ڈیوٹی مکمل ایمانداری کیساتھ انجام دینے پر چئیرمین نیب نے چوکیدار کو اپنی جیب سے 10 ہزار روپے کے انعام سے نوازا ہے۔ واضح رہے کہ نیب میں شریف خاندان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے غیر قانونی پر بنانے کے ریفرنس دائر ہیں۔ یہ ریفرنس پاناما کیس فیصلے کے بعد دائر کیے گئے تھے۔ جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں شریف خاندان کیخلاف نیب میں جاری ریفرنسز کا فیصلہ رواں ماہ ہی سنا دیے جانے کا امکان ہے۔