احسن اقبال کے بعد ایک اور ن لیگی وزیر پر حملے کا خدشے

صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خاں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا

پیر 7 مئی 2018 23:36

احسن اقبال کے بعد ایک اور ن لیگی وزیر پر حملے کا خدشے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خاں کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ن لیگ کے دیگر رہنماوں اور وزراء کی جانوں کیلئے خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال پر حملے کی وجہ سے اب صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی سیکورٹی پرتعینات اہلکاروں کی تعداد 10سے بڑھا کر 15کردی گئی ہے ۔ جبکہ صوبائی وزیر کو سخت سے سخت سیکورتی حصار میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔