Live Updates

12مئی کے جلسے کو سازش کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سعید غنی

پی ٹی آئی میں موجود کچھ لوگ گڑبڑ کرانا چاہتے ہیں، ایک دن آگے کر لیتے لیکن 12 مئی کا ایونٹ آگے نہیں کیا جاسکتا، حکیم سعید گرائونڈمیں پریس کانفرنس

پیر 7 مئی 2018 23:36

12مئی کے جلسے کو سازش کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سعید غنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدراور صوبائی وزیر سعید غنی نے پیرکی شام ضلع شرقی میں واقع حکیم سعید گرائونڈ کا دورہ کیا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 12مئی کے جلسے کو سازش کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔یہ تو پہلے مزار قائد پر جلسہ کررہے تھے ایک ہی رات میں اچانک یہاں آگئے۔

پی ٹی آئی میں موجود کچھ لوگ گڑبڑ کرانا چاہتے ہیں۔ہم پی ٹی آئی سے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ہم ایک دن آگے کر لیتے لیکن 12 مئی کا ایونٹ آگے نہیں کیا جاسکتا۔پی ٹی آئی اس کو انا کا مسئلہ نہ بنائے۔پہلے آکر بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوتا ہے۔یہاں جنگل کا قانون نہیں چل رہا اجازت نامہ لینا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلسے کی جگہ تبدیل نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

ایسی صورتحال پیدا نہیں کرنا چاہتے کہ جھگڑا ہوا۔پی ٹی آئی چاہتی ہے پولیس آئے لاٹھی چارج اورگرفتاریوں کا میڈیا پرشورہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قانون کے مطابق انتظامیہ نے اجازت دی ہے۔ہم یہاں جلسہ کریں گے۔ہم لڑائی کی سیاست نہیں چاہتے۔پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے اور زمہ دارانہ فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ 4 مئی کو درخواست بھیجی تھی جو منظور کرلیا ہے۔پی ٹی آئی خود کو پڑھی لکھی جماعت کہتی ہے۔کسی بھی اجتماع کی اجازت پولیس نہیں ڈپٹی کمشنر دیتا ہے ۔پی ٹی آئی کے ترجمان پہلے مزار قائد پر جلسہ کرنا چاہ رہے تھے ۔جس کا باقائدہ واٹس گروپ میں بھی پریس لیز جاری کیا۔ہم اجتناب کرتے ہیں کہ مسائل جنم نہ لیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات