قائد راجپوت کنور قطب الدین خان کا کراچی پہنچنے پر فقید المثال استقبال

راجپوتوں کے مضبوط ہونے سے پاکستان مضبوط ہوگابلکہ پاکستان کو کمزور کرنے والے اپنی موت آپ مر جائیں گے، اکابرین راجپوت برادری

پیر 7 مئی 2018 23:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پہنچنے پر قائد راجپوت کنور قطب الدین خان کا راجپوت سپریم کونسل انٹرنیشنل کی مرکزی باڈی نے استقبال کیا جس میں راؤمحمد شفیق، راؤخالد عظمت، رانا یاسین، ڈاکٹر محمد سعید رائو، رائو رونق علی خاں، راو طارق اشفاق،محمد یوسف قائم خانی،ڈاکٹر شاہد راجپوت،رانا انور،رائو احسان،چوہدری مظہر،کنورتوصیف،ذوالفقار راجپوت، رائوفرقان، رائو شاویز، کنور راحیل مجید،راجہ نصرت نواز جنجوعہ اور قائد راجپوت کے معاون خصوصی رانا شہزاد اخترکے علاوہ،راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن کورنگی،راجپوت یونٹی کونسل آف پاکستان،جونیجو ویلفیئر آرگنائزیشن، راجپوت قومی اتحاد دیگر راجپوت تنظیموں کے عہدیداران، ممبران و کارکنان ہزاروں کی تعداد میں استقبال کے لئے موجود تھے۔

(جاری ہے)

قائد راجپوت کو جلوس کی شکل میں مرکزی استقبالیہ ہال لے جایا گیا جہاں پر راجپوت برادری کے اکابرین سے خطاب کرتے ہوئے قائد راجپوت کہا کہ راجپوتوں کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، راجپوتوں کے مضبوط ہونے سے پاکستان مضبوط ہوگابلکہ پاکستان کو کمزور کرنے والے اپنی موت آپ مر جائیں گے بلکہ اپنے منصوبوں میں بھی ناکام ہوں گے۔انشااللہ جلد پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا۔اس کے بعد قائد راجپوت نے جلوس کی صورت میں مزار قائد پرحاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پاکستان کی سر بلندی اور ترقی کیلئے دعا کی۔