کراچی میں امن کا کریڈٹ رینجرز کو جاتا ہے‘ میئر کراچی

پیر 7 مئی 2018 23:39

کراچی میں امن کا کریڈٹ رینجرز کو جاتا ہے‘ میئر کراچی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ آج شہر میں اگر امن ہے تو پیپلزپارٹی کو اس کا کریڈٹ نہیں لینا چاہئے کیونکہ یہ کریڈٹ رینجرز کا ہے جو میدان میں آکر دہشت گردوں اور امن دشمنوں سے لڑے۔جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے پیر کے روز قیوم آباد تا اقراء یونیورسٹی مین کیمپس روڈ کے تعمیراتی کاموں کے معائنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری جانتے ہیں کہ انہیںکس کو ووٹ ڈالنا ہے، 2018 ء کے الیکشن سب ثابت کردیں گے اور انتخابات کے نتیجے میں حق و باطل کا فیصلہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ شہر میں امن چاہتے ہیں اور وہ ہرگز ایسے عناصر کی پشت پناہی کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے جنہوں نے ماضی میں شہر کا امن برباد کیا اور بے قصور شہریوں کے خون سے ہولی کھیلتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر صورتحال کے باوجود ہم نے شہر میں ترقی و خوشحالی کے لئے شہریوں کے مسائل حل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور مکمل نیک نیتی کے ساتھ شروع ہونے والا یہ سفر جاری رہے گا ، ہم صرف سیاست ہی نہیں کر رہے بلکہ عوام کی خدمت بھی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :