احسن اقبال پر حملہ انتہائی افسوس ناک، واقعہ پر بہت کچھ سوچنے کی ضرورت ہے،طلال چوہدری

ہم پاکستان کو ناکام کرنے اور انتخابات ملتوی نہیں ہونے دیںن گے،میڈیاسے گفتگو

پیر 7 مئی 2018 23:39

احسن اقبال پر حملہ انتہائی افسوس ناک، واقعہ پر بہت کچھ سوچنے کی ضرورت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔اس واقعہ پر بہت کچھ سوچنے کی ضرورت ہے۔ہم تاریخ سے سبق نہیں سیکھ رہے ، ایسے لوگوں کی نشوونما کی جاتی ہے جس کا نقصان ملک کو ہوتا ہی80کی دہائی میں ایسے ہی فیصلے ہوئے تھے۔سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ کے نام پر انتہا پسندی پیدا کی گئی۔

نواز شریف کو ٹارگٹ کرنے اور ہنگ پارلیمنٹن بنانے کے لئے ایسے گروپس کی حوصلہ افزائی کی گئی۔نون لیگ کو توڑتے توڑتے ملک کا کیا حال کرنا ہی اینن اے 120 کے الیکشن میں کہا تھا ایسا کھیل نہ کھیلیں کہ ملک کو نقصان ہو،این اے 120 کے الیکشنن میں اللہ کے گھر کو انتخابی دفتر بنایا گیا۔

(جاری ہے)

یہ انھی لوگوں کے سر پر ہاتھ رکھنے کا نتیجہ ہے ہم تو اس مشکل دور سے گزر جائیں گے ملک کا کیا ہو گا انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کو ناکام کرنے اور انتخابات ملتوی نہیں ہونے دیںن گے احسن اقبال پاکستان کا بیٹا ہے جس پر حملہ ہوایہ سیاسی جماعت نہیں ملک کے خلاف سازش ہے ملک کے مستقبل پر سوال اٹھ رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ خلائی مخلوق کو بھی سوچنا چاہیئے کہ ملک کو کس طرف لے جا رہے ہیںوزیر اعظم اور وزیر خارجہ نا اہل جبکہ وزیر داخلہ قاتلانہ حملے میں زخمین ہے۔

سوچین عالمی میڈیا میں پاکستان کی کیا منظر کشی کی گئی۔مذہبی جنونیت کے نام پر سیاسی بننے والوں کا 2018 الیکشن میں مقابلہ کریں گے۔کراچی میں جماعت اسلامی کے مقابلے میں ایم کیو ایمن بنائی۔ایم کیو ایم والے بھارت جا کر پاکستان توڑنین کی بات کرتے رہے۔ہم نے کسی پر الزام لگا کر امن وامان خراب کرنے کی کوشش نہیں کی۔