Live Updates

8کے انتخابات بروقت ہوں گے،بروقت الیکشن کا انعقاد عوام کا مطالبہ ہے ،الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کو یقینی بنائے،بروقت الیکشن میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پاکستان مسلم لیگ ن ڈٹ کر مقابلہ کریگی ،

2018کے عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوامی مینڈیٹ ملے گا ،وزیر داخلہ احسن اقبال کا مذہبی گھرانے سے تعلق ہے ،ان کے خیالات پورا ملک جانتا ہے، سیاستدانوں ،سول سوسائٹی کو کچھ اصولوں کا تعین کرنا ہوگا جن پر سیاست اور تنقید نہ ہو،ایک موثر ایس او پی پر عمل درآمد ہو تو ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکتی ہے، اہم شخصیات کو فول پروف سکیورٹی دینی چاہئے، سکیورٹی جان کی حفاظت کے لئے ہوتی ہے،عمران خان نے 2013کے انتخابات کے حوالے سے فوج پر الزام لگا یا کہ فوج نے 2013کا مینڈیٹ چوری کیا تھا، متعلقہ اداروں کو اس بات پر نوٹس لینا چاہئے، پارلیمان میں قانون سازی کے تحت شادی سے قبل تھیلسیما سکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے ، تھیلسیمیا ایک خطرناک اور موذی مرض ہے ، حکومت پنجاب کا تھلیسیما احتیاطی پروگرام بین الاقوامی معیار کا حامل ہے دیگر صوبے اس مرض سے نمٹنے کے لئے اس پروگرام سے معاونت حاصل کرسکتے ہیں،موجودہ حکومت نے تھیلسیما کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں،بیگم کلثوم نواز کی ہدایات پر اسلام آباد میں تھیلسیما سینٹر قائم کیا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا نیشنل پریس کلب میں تھیلسیما کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

پیر 7 مئی 2018 23:41

8کے انتخابات بروقت ہوں گے،بروقت الیکشن کا انعقاد عوام کا مطالبہ ہے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ2018کے انتخابات بروقت ہوں گے، بروقت الیکشن کا انعقاد عوام کا مطالبہ ہے ،الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کو یقینی بنائے، بروقت الیکشن میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پاکستان مسلم لیگ ن ڈٹ کر مقابلہ کریگی، 2018کے عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوامی مینڈیٹ ملے گا ،وزیر داخلہ احسن اقبال کا مذہبی گھرانے سے تعلق ہے ،ان کے خیالات پورا ملک جانتا ہے، سیاستدانوں ،سول سوسائٹی کو کچھ اصولوں کا تعین کرنا ہوگا جن پر سیاست اور تنقید نہ ہو،ایک موثر ایس او پی پر عمل درآمد ہو تو ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکتی ہے، اہم شخصیات کو فول پروف سکیورٹی دینی چاہیے ،سکیورٹی جان کی حفاظت کے لئے ہوتی ہے،عمران خان نے 2013کے انتخابات کے حوالے سے فوج پر الزام لگا یا کہ فوج نے 2013کا مینڈیٹ چوری کیا تھا ،متعلقہ اداروں کو اس بات پر نوٹس لینا چاہیے،پارلیمان میں قانون سازی کے تحت شادی سے قبل تھیلسیما سکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے، تھیلسیما ایک خطرناک اور موذی مرض ہے، حکومت پنجاب کا تھیلسیما احتیاطی پروگرام بین الاقوامی معیار کا حامل ہے دیگر صوبے اس مرض سے نمٹنے کے لئے اس پروگرام سے معاونت حاصل کرسکتے ہیں،موجودہ حکومت نے تھیلسیما کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں،بیگم کلثوم نواز کی ہدایات پر اسلام آباد میں تھیلسیما سینٹر قائم کیا ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو نیشنل پریس کلب میں تھیلسیما کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ منعقدہ تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگوکررہی تھیں۔وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال اب خطرے سے باہر ہیں ،انکا آپریشن کامیاب رہا ہے ،تمام سیاسی جماعتوں نے اس واقعہ کی بھر پور مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے،پوری قوم انکو جانتی ہے،ملک کی ترقی اور خوشحالی میں احسن اقبال نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

احسن اقبال نے پاک چین اقتصادی راہدری (سی پیک) میں بھی نوجوانوں کی ترقی کے مواقعے فراہم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ہے ،آپریشن ضرب عضب ،آپریشن ردالفساد اورکراچی آپریشن ہوا اوردہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی بھی جاری ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارں اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018میں جمہوریت کے 10سال مکمل ہونے جارہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن بروقت ہونگے ،اگر کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تو مسلم لیگ ن اسکا ڈٹ کر مقابلہ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائیں ،بروقت انتخابات عوام کا مطالبہ ہے اس ضمن میں الیکشن کمیشن کو کام کرنا چاہئے، جو پارٹی 2018 میں عوام کا مینڈیٹ حاصل کریگی وہ ہی آئندہ حکومت سنبھالے گی۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ تھیلسیما سینٹر میں زیر علاج افراد سے درخواست ہے کہ وہ دعا کریں کہ اللہ تعالی بیگم کلثوم نواز شریف کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور انہیں جلد مکمل صحت یاب کریں۔انہوں کہا کہ چاروں صوبوںنے تھیلسیما جیسے موذی مرض کی جانب توجہ مبذول کی ہوئی ہے۔ تھیلسیما ایک ایسا موذی مرض جو ہمارے بچوں میں لاحق ہے وہ بہت ہی مہنگا ترین علاج اور پورے خاندان کے لئے ایک کٹھن مرحلہ ہوتا ہے اس لئے تمام صوبائی حکومتوں کو اپنے اپنے صوبوں میں تھیلسیما کے مرض کے موثر علاج کے لئے صوبائی سطح پر ایمر جنسی نافذ کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا تھیلسیما احتیاطی پروگرام بین الاقوامی معیار کا حامل ہے ،تمام صوبوں اس سے معاونت حاصل کرسکتے ہیں، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی تھیلسیما سے متعلق ایسے بہت سے پروگرامات شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایساکام جوزندگی کو ضائع کرے وہ سوچ سمجھ کر نا چاہئے اس میں اپنی روایات اورمائنڈ سیٹ کو بدلنا ہو تو انہیں بدلنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ تھیلیسمیا قریبی دشتہ داروں بلخصوص کزنز میرج سے مائنر یا میجر تھیلسیما بچے میں منتقل ہوتا ہے،اس سے ایک بچے کی زندگی ضائع ہوتی ہے جس کرب سے والدین گذرتے ہیں اس کا ہم سوچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تھیلسیما کے حوالے سے قانون بن چکا ہے ، اس میں لازمی ہے پہلے سکریننگ ہوگی ،نکاح نامے میں کالم دیا گیا ہے ،سکریننگ شادی سے پہلے ہوجائے تو صورتحال سامنے آجائے گی اس کے لئے اگر روایات بھی بدلنی ہو تو بدل لینی چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادارے اورڈونر ایجنسیزبلخصوص ڈبلیو ایچ اونے صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہت کام کیا ہے۔ موجودہ حکومت نے پولیو کے مرض سے جنگ کے بعد پولیو پر بھی کافی حد تک قابو پایا ہے ،2013میں پولیو کیسز کی تعداد اور آج کی صورتحال یکسر مختلف ہے ۔پولیو کے خلاف جنگ میں بھی عوام کا ساتھ ہے ،عوام کی شمولیت ،مرضی کے بغیر صرف حکومتیں یا سٹیک ہولڈرز ایسی موذی مرض پر قابو نہیں پاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات پی ٹی وی اورریڈیو پاکستان پر تھیلسیما آگاہی مہم چلا رہی ہے ،نجی میڈیا سے بھی ایسے آگاہی پروگرام کا حصہ بنیں ، ایک کوشش یا کاوش ایک زندگی بچا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الاقصیٰ ٹرسٹ کی جانب سے درخواست وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تک پہنچائوں گی ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم ہیلتھ کیئر پروگرام کا آغاز سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کیا اس میں تھیلسیماکے مرض کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر زچہ و بچہ میں غذائی قلت سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی نافذ ہے بچوں میں غذائی قلت کے حوالے سے پہلے 1000دن ماں اور بچے کو ضرورت کے مطابق خوراک نہ ملے تو موذی اور جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتوں سے درخواست ہے کہ تمام ویلفیئر ٹرسٹ چاہے وہ تعلیم ،صحت کے حوالے سے ہوں انکی مدد کرنی چاہیے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات