پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21کے آفیسر ڈاکٹر اعجاز منیر کی گریڈ 22میں ترقی، سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن مقرر

پیر 7 مئی 2018 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21کے آفیسر ڈاکٹر اعجاز منیر کو گریڈ 22میں ترقی دیکر سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21کے آفیسر ڈاکٹر اعجاز منیر جو کہ چیف سیکرٹری آزاد و جموں کشمیر خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔وفاقی حکومت نے انھیں گریڈ 22میں ترقی دیتے ہوئے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن مقرر کردیا ہے۔