سینیٹر فیصل جاوید سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

پیر مئی 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سینیٹر فیصل جاوید سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں ۔پیر کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

سینیٹر مولانا بخش چانڈیو نے چیئرمین کمیٹی کے لئے فیصل جاوید کا نام تجویز کیاتھا ۔چیئرمین کمیٹی فیصل جاوید نے تمام ممبران کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی ٹیم ورک کے طور پر کام کرتے ہوئے بہتری لانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔کمیٹی کے ممبران نے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر فیصل جاوید کو مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :