نواز شریف نے نیب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

میرے خلاف کیس کا فیصلہ ہوجائے پھر نیب کو بھی دیکھ لیں گے، سابق وزیر اعظم نواز شریف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 7 مئی 2018 22:41

نواز شریف نے نیب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07مئی 2018ء ) :نواز شریف نے نیب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیب کوغیرموثرکرنے سے متعلق وزیراعظم سے بات ہوئی تھی، میرے خلاف کیس کا فیصلہ ہوجائے پھر نیب کو بھی دیکھ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم پانامہ کیسسز میں احتساب عدالت کے سامنے پیشیوں پر پیشیاں بھگت رہے ہیں ۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے نیب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف کیسسز نمٹانے کے لیے دیا جانے والا وقت بھی ختم ہونے کے قریب ہے۔جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے ویسے ویسے فیصلے کی گھڑیاں قریب سے قریب تر ہوتی جارہی ہیں۔بہت سے مبصرین اس بات کا دعویٰ کر رہے ہیں کہ نیب کیسسز میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو سزا ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیاسی پنڈتوں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ سابق وزیر اعظم بھی خود کو جیل جانے کے لیے ذہنی طور پر تیار کر چکے ہیں۔

تاہم ایسے مشکل حالات کےباوجود سابق وزیر اعظم نیب کو آنکھیں دکھانے سے نہیں جھجکتے ۔آج احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے نیب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مملکت کا نظام کسی ضابطے کے تحت ہوتا ہے، پالیسی حکومت بناتی ہے اورادارے اس پر عملدرآمد کرتے ہیں۔ نیب کوغیرموثرکرنے سے متعلق وزیراعظم سے بات ہوئی تھی، میں بھی تذبذب کا شکارتھا کہیں یہ میرے کیس سے متعلق نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرے کیس کا فیصلہ ہوجائے تو نیب کا معاملہ بھی دیکھیں گے۔انکا کہنا تھا کہ میں آج62ویں پیشی آج بھگت رہاہوں، آئین توڑنے والوں نے 2پیشیاں بھی نہیں بھگتی ہوں گی، یکطرفہ طورپرکارروائی ہورہی ہے،میرے خلاف کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، عوام اپنا فیصلہ دیں گے۔اس موقع پر انہوں نے ججوں کی تعیناتی کے طریقہ کار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار کو درست کرنا ہوگا اور سپریم جوڈیشل کونسل کے طریقہ کار کو بھی بدلنا ہوگا۔