قومی اسمبلی اجلاس ، وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لئے دعا

پیر 7 مئی 2018 23:41

قومی اسمبلی  اجلاس ، وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لئے دعا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی اور ساتھ ہی بلوچستان میں ہزارہ برادری اور کان کنی کے حادثے کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی اور کشمیری شہید ہونیو الوں کے لئے بھی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں 25منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ جس کے بعد انہوں نے پیر حسنات کو دعا کرنے کے لئے کہا اور کہا کہ اگر سیاستدانوں پر حملے بند نہ ہوئے تو اس میں کسی کی بھی باری آ سکتی ہے اس پر ہم سب کو ایک ہونا ہو گا۔۔