راولپنڈی،سیشن کورٹ کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ، 1ڈاکو کو قابو کر لیا

پیر مئی 23:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) تھانہ ایئر پورٹ کی چوکی گلزار قائد کے علاقے میں سیشن کورٹ کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ خالقداد نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی اورجرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1ڈاکو کو قابو کر لیا جبکہ دوسرا اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گیااطلاعات کے مطابق ہائوسنگ سوسائٹی کے سیکٹر 3 میں گزشتہ رات 2مسلح موٹر سائیکل سوار محمد امتیاز سے گن پوائنٹ پر رقم اور موبائل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ اسی اثنا میں ان کے بھائی سیشن کورٹ کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ خالقداد بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے اپنے بھائی محمد امتیاز کے ساتھ تعاقب کرکی1 ملزم پکڑلیا جبکہ دوسرا اسلحہ کی نوک پر بھاگنے میں کامیاب ہو گیابعد ازاں گلزار قائد پولیس چوکی سے سب انسپکٹرمحمد اسلم اور ملک آصف نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ زیر حراست ملزم کی نشاندہی پردوسرے ملزم شہباز کو اسکی آشنا کے گھر سے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا ۔