راولپنڈی، پنڈوڑہ کے قریب ڈاکوئوں نے اہل خانہ سے نقدی اورموبائل فون چھین لئے

پیر 7 مئی 2018 23:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) تھانہ نیو ٹائون کے علاقے پنڈوڑہ کے قریب گھر میں مسلح ڈکیتی کے دوران ڈاکوئوں نے اہل خانہ سے نقدی اورموبائل فون چھین لئے جبکہ اہل علاقہ کے اکٹھے ہونے پر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اہلیان علاقہ کی جانب سے بروقت اطلاع کے باوجود نیو ٹائون پولیس انتہائی تاخیر سے موقع پر پہنچی جس سے ڈاکو باآسانی پیدل فرار ہو گئے ۔