راولپنڈی، رمضان المبارک میں فروخت کے لئے ذخیرہ کی گئی 40ہزار کے قریب زائد المیعاد بوتلیں، جوس اور مشروبات برآمد

پیر مئی 23:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی رمضان المبارک کے موقع پر فروخت کے لئے ذخیرہ کی گئی 40ہزار کے قریب زائد المیعاد بوتلوں، جوس اور مشروبات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی جبکہ زائد المیعاد بوتلوںکی تاریخ تبدیل کر کے فروخت کرنے والا ڈسٹری بیوٹرحراست میں لے لیاڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے مطابق شکریال میں واقع ایان ٹریڈرز نامی گورمے کمپنی کے ڈسٹری بیوٹر کے گودام میں39130 زائد المیعاد بوتلیں پائی گئی جو فروری 2017 میں ایکسپائر ہو چکی تھیںاور ان کی تاریخ تبدیل کی جا رہی تھی بوتلوں کی تاریخ تبدیل کر کے راولپنڈی اور اس کے مضافات میں فروخت کی جانی تھی فوڈ اتھارٹی نے سابقہ ریکارڈ کی مدد سے خریداروں کی چھان بین بھی بھی شروع کر دی ہے ۔