لاہور ہائیکورٹ ، پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سٹوریج پالیسی کے خلاف درخواست پر حکومت اور دیگر فریقین سے کل تک جواب طلب

پیر مئی 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سٹوریج پالیسی کے خلاف درخواست پر حکومت اور دیگر فریقین سے کل تک جواب طلب کر لیا ۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شہری سہیل اصغر کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے بتایا کہ قانون کے مطابق پٹرول کی سٹوریج ممنوع اور ڈیزل کی سٹوریج 500 گیلن تک کی جاسکتی ہے۔حکومت نے ڈیزل کی سٹوریج کو غیر قانونی قرار دے کر کاروبار سیل کر دیا ہے۔قانون کے مطابق 500 گیلن تک ڈیزل نجی استعمال کیلئے رکھا جاسکتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈیزل کی سٹوریج کو قانونی قرار دیتے ہوئے کاروبار بحال کرنے کا حکم دے۔