لاہور ، کین کمشنر پنجاب سیف اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کین کمشنر پنجاب کو نوٹس جاری جواب طلب

پیر مئی 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے کین کمشنر پنجاب سیف اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرکین کمشنر پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے ظفر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گزار نے فیصل آباد کی ہنزہ شوگر ملز کو گنا سپلائی کیاتھا، ہنزہ شوگر ملز کی جانب سے درخواست گزار کو ادائیگی نہیں کی جا ری ہے، عدالت نے کین کمشنر پنجاب کو درخواست گزار کی رقم ادائیگی کے لیے حکم دیا تھا، عدالت کے حکم کے باوجود کین کمشنر پنجاب اسکو گنا کی ادائیگی نہیں کروا رہے ہیں۔

عدالت کے 21مارچ 2018 کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت کین کمشنر پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔