وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا ملزم دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پو لیس کے حوالے کر دیا گیا

پیر مئی 23:44

وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا ملزم دس روزہ جسمانی ریمانڈ ..
گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ دیکر اسے پو لیس کے حوالے کر دیا ،،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ شاہ غریب نارووال پو لیس نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم عابد کوپیش کیا اس دوران پو لیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،جس پر فاضل جج ظفر اقبال نے ملزم کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پرپو لیس کے حوالے کر دیا ، ، احاطہ عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہونے کے باعث پو لیس کی بھاری نفری موجود تھی۔