دہشت گردوں کا کوئی مذہب ‘فرقہ یا نسل نہیں ہوتی،قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے

جنرل قمرجاوید باجوہ کا نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب

پیر 7 مئی 2018 23:19

دہشت گردوں کا کوئی مذہب ‘فرقہ یا نسل نہیں ہوتی،قوم کے تعاون سے دہشت ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی لعنت کا بلاامتیاز مقابلہ کیا ہے‘قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے ۔وہ کوئٹہ میں سدرن کمانڈ اور بلوچستان حکومت کے تعاون سے دوسری نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق پیر کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں پر دوسری نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے بھی خطاب کیا ۔

یہ ورکشاپ دو ہفتوں پر محیط ہوگی جس کا مقصد سکیورٹی امور پر آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ورکشاپ میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی‘ میڈیا اور سول سسائی کے نمائندوں نے شرکت کی۔داخلی اور خارجی چینلیجز پر روشنی ڈالتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ریاستی اداروں کے ساتھ ملکر چینلیجز کا مربوط جواب دینے میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب ‘فرقہ یا نسل نہیں ہوتی ۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔