واٹس ایپ پر جن حاضر کر سکتا ہوں،سعودی عامل کا دعویٰ

واٹس ایپ ایپلی کیشن کے ذریعے جنات کو حاضر کرسکتا ہوں اور یہ کام دور دراز علاقوں میں سکونت پذیر مریضو ں کے علاج کیلئے کرتا ہوں، عامل نائف البقمی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 7 مئی 2018 23:01

واٹس ایپ پر جن حاضر کر سکتا ہوں،سعودی عامل کا دعویٰ
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07مئی 2018ء ) :سعودی عرب کے معروف عامل نائف البقمی نے واٹس ایپ پر جن حاضر کرنے کا دعویٰ کر ڈالا۔عامل نائف البقمی کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ ایپلی کیشن کے ذریعے جنات کو حاضر کرسکتا ہوں اور یہ کام دور دراز علاقوں میں سکونت پذیر مریضو ں کے علاج کیلئے کرتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کو دنیا کی مقبول ترین چیٹنگ ایپ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ ایپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے نت نئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔ان تبدیلیوں کو عموما صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی سہولتیں ایک طرف اب مختلف لوگوں نے واٹس ایپ سے چیٹنگ اور تصویری مواد کے تبادلے کے علاوہ بھی بہت سے کام لینا شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں سعودی عرب کے معروف عامل نائف البقمی نے دور دراز علاقوں میں موجود مریضوں کے علاج کے لیے جن حاضر کرنے کا کام بھی واٹس ایپ سے لینے کا دعویٰ کردیا ۔

ان کے اس دعوے نے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے ۔ عامل نائف البقمی کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ ایپلی کیشن کے ذریعے جنات کو حاضر کرسکتا ہوں اور یہ کام دور دراز علاقوں میں سکونت پذیر مریضو ں کے علاج کیلئے کرتا ہوں۔البقمی جھاڑ پھونک سے علاج کیلئے رجوع کرنے والے سے 1500ریال فیس وصول کرتے ہیں۔انکے مطابق یہ فیس ان لوگوں سے لی جاتی ہے جو طائف سے باہر رہائش پذیر ہوتے ہٰیں۔

اپنے اس عمل کے حوالے سے انکا کہنا ہے کہ یہ معاوضہ انکا جائز حق ہے کیونکہ انکو کام چھوڑکر بیرون شہر جانا پڑتا ہے اور پھر سفر کے اخراجات بھی ہوتے ہیں۔یاد رہے نائف البقمی سعودی عرب کے شہور عامل ہیں جو طائف میں سکونت پذیر ہیں ۔طائف اور اسکے گرد و پیش کے علاقوں کے باسی اور حتیٰ کہ دور دراز میں بسنے والے سعودی شہری بھی جنات کے حوالے سے اپنا علاج کروانے کے لیے نائف البقمی سے رابطہ کرتے ہیں ۔کہا جاتا ہے کہ عامل نائف البقمی کا جنات سے متاثرہ افراد کا علاج کرنے میں خصوصی مہارت حاصل ہے۔
واٹس ایپ پر جن حاضر کر سکتا ہوں،سعودی عامل کا دعویٰ