احسن اقبال کی صحت پہلے سے بہت بہتر ہے،اللہ تعالیٰ کے فضل سے توقعات سے بھی زیادہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں،

صاحبزادے احمد اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر مئی 23:19

احسن اقبال کی صحت پہلے سے بہت بہتر ہے،اللہ تعالیٰ کے فضل سے توقعات سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال نے کہا ہے کہ احسن اقبال کی صحت پہلے سے بہت بہتر ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے توقعات سے بھی زیادہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پر کیے جانے والے حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ پر گولی چلانے والے شخص سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں احمد اقبال کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پولیس کی تفتیش جاری ہے جبکہ ایک جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو اس سارے معاملے کو دیکھ رہی ہے اس لیے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تو ابھی تمام تر توجہ احسن اقبال کی صحت یابی کی طرف ہے اور قوم سے بھی ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔