دہشتگردوں کا کوئی مذہب ، فرقہ یا قومیت نہیںہوتی، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے دیں گے، آرمی چیف

پاک فوج ریاستی اداروں سے مل کر بھر پور جواب دے رہی ہے،کوئٹہ میں منعقدہ دوسری قومی سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب

پیر 7 مئی 2018 23:48

دہشتگردوں کا کوئی مذہب ، فرقہ یا قومیت نہیںہوتی، دہشتگردی کو جڑ سے ..
راولپنڈی / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب ، فرقہ یا قومیت نہیںہوتی۔ پاک فوج ریاستی اداروں سے مل کر بھر پور جواب دے رہی ہے۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے دیں گے۔

(جاری ہے)

پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف پیر کو کوئٹہ پہنچے جہاں دو ہفتے جاری رہنے والی دوسری قومی سیکیورٹی ورکشاپ کا اہتمام کوئٹہ میں سدون کمانڈر لیفٹینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور بلوچستان حکومت کے اشتراک سے کیا گیا تھا ۔

ورکشا پ کا مقصد قومی سیکیورٹی بارے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ارکان اسمبلی ، سول سوسائٹی ، میڈیا نمائندوں نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب فرقہ یا قومیت نہیں ہوتی پاکستان نے دہشتگری کی لعنت کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے۔ ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے جامع رد عمل کی ضرورت ہے۔ پوری قوم دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے دے گی۔ پاک فوج ریا ستی اداروں کے ساتھ مل کر بھر پور جواب دے رہے ہیں۔