راولپنڈی، سول ایو ایشن اتھارٹی نے نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے افتتاح کے بعد نہ تو نئی ویب سائٹ فعال کی اور نہ ہی پرانے ایئرپورٹ کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کی

موسم کی خرابی کے باعث مسافر فلائٹ شیڈول جاننے کے لئے خوار ہو گئے

پیر مئی 23:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سول ایو ایشن اتھارٹی نے نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے افتتاح کے بعد نہ تو نئی ویب سائٹ فعال کی اور نہ ہی بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کی موسم کی خرابی کے باعث مسافر فلائٹ شیڈول جاننے کے لئے خوار ہو گئے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹیکنکل سٹاف کو ٹی جی ایس ورکشاپ کی بجائے 2کنٹینرز رکھ دیئے جہاں جہازوں کی مرمت کا کام کیا جائے گا ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے بین الاقومی معیار کے مطابق جدید ترین سہولیات سے آراستہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ آپریشنل تو کر دیا لیکن ویب سائٹ آپریشنل کرنا بھول گئی تاحال بے نظیرائرپورٹ کی ویب سائٹ استعمال کی جا رہی ہے جبکہ پرانے ائیرپورٹ کی ویب سائٹ پر بھی فلائٹ انکوائری والا صفحہ خالی ہے اسے بھی اپ ڈیٹ نہیں کیا جا سکاویب سائٹ آپریشنل نہ ہونے کی وجہ سے شہری فلائٹس کے حوالے سے لاعلم ہو گئے خراب موسم کی وجہ سے فلائٹس شیڈول متاثر ہونے کی وجہ سے مسافر پریشان ہو کر رہ گئے دوسری جانب پاکستان کے جدید ترین نیو ائرپورٹ پر سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے ٹیکنیکل عملے کو منفرد ورکشاپ متعارف کروا دی سی اے اے حکام نے عملے کو 2 کنٹینرز رکھ دیئے گئے جہاںپی آئی اے کے جہازوں کی مرمت ہو گی ائرپورٹ زرائع کے مطابق نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر قومی ایئرلائن کا انوکھا ٹی جی ایس قائم کر دیا گیا ہے جہازوں کی مرمت کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بنائی گئی ورکشاپ دو کنٹینروں پر مشتمل ہے جبکہ یہ جدید آفس پینے کے پانی،، بجلی ،نہ واش روم سمیت کھانے پینے کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے گرمی میں کنٹینر گرم ہونے کی صورت میں عملہ سایہ ڈھونڈتا نظر آتا ہے جبکہ سول ایوی ایشن کی جانب سے بتایا جانے والی جگہ فی الوقت مٹی کا پلاٹ موجود ہے تاہم اگر کسی جہاز میں کوئی بڑی فنی خرابی پیش آئی تو ٹھیک کرنے میں خاصا وقت درکار ہو گا ۔