قلات،سیاسی و قبائلی رہنماء سردار زادہ میر عبدالصمد عمرانی کی سربراہی میں عظیم الشان شمولیتی پروگرام

اسیر رکن اسمبلی میر خالد خان لانگو کو قلات و خالق آباد کے عوام نے 5 سال اقتدار میں رہنے کا موقع فراہم کرکے ایک دانشمندانہ فیصلہ کیا، خطاب

پیر 7 مئی 2018 23:48

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) سیاسی و قبائلی رہنماء سردار زادہ میر عبدالصمد عمرانی کی سربراہی میں قلات میں ایک عظیم الشان شمولیتی پروگرام منعقد ہوا اس شمولیتی پروگرام میں حاجی عبدالرحیم نورزئی ‘ حاجی غلام محمد نورزئی ‘ عبدالستار دہوار ‘ خلیل احمد مینگل ‘ رحیم دین سمالانی ‘ مولانا محمد ایوب ساسولی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت اور بی این پی سے مستعفی ہو کر میر ضیاء اللہ خان لانگو کی سربراہی میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی پروگرام سے میر ضیاء اللہ خان لانگو سردار زادہ میر عبدالصمد عمرانی‘ کامریڈ ظہورلانگو ‘ مولانا محمد نورفاروقی ‘ قاری محمد ہاشم لانگو ‘ آغا کریم شاہ ‘ حاجی عبدالرحمان شاہوانی ‘ بابو رمضان لانگو ‘ نیاز اللہ لانگو ‘ حاجی محمد یوسف لانگو ‘ اصغر لانگو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسیر رکن اسمبلی میر خالد خان لانگو کو قلات و خالق آباد کے عوام نے 5 سال اقتدار میں رہنے کا موقع فراہم کرکے ایک دانشمندانہ فیصلہ کیا میرخالدخان نے اقتدار سنبھالتے ہی قلات میں امن وامان قائم کرنے کے اپنے پہلے وعدے پر فوری عمل درآمد کروایا جس کی بدولت آج ہم سب بلاخوف خطر دن رات شاہرائوں پر سفر کرتے ہیں اس کے بعد تعلیم ‘ صحت ‘ آبنوشی پر خصوصی توجہ دیکر سکول ‘ ہسپتال اور ٹیوب ویلز کا ایک جال بچھا دیا جس سے عوام مستفید ہورہے ہیں اکیسویں صدی میں اگر ہم عوام کو دھوکہ دینے کی کوششیں کریں تو ہم خود دھوکہ میں رہیں گے کیونکہ اب عوام ہم سے زیادہ ہوشیار اور بخوبی وقف ہیں قلات و خالق آباد کے عوام 1970ء سے لیکر 2013ء اور 2013ء سے لیکر 2018ء تک کی ترقیاتی اسکیمات اور منصوبوں کو موزانہ کریں تو عوام کو سب کچھ معلوم ہوجائے گا کہ ان کا حقیقی اور ترقی دینے والا لیڈر کون ہے اور پھر اسی کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء کے الیکشن میں اپنا ووٹ استعمال کریں ۔