کوئٹہ ، پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت نے پارٹی کی مقبولیت میں نئی جان ڈال دی ہے،سلمان میمن

بلاول بھٹو زردار ی نے کوئٹہ میں ایک طویل عرصے بعد پارٹی کا جلسہ عام منعقد کرکے ثابت کردیا ہے کہ نوجوان قیادت نے پارٹی کی مقبولیت میں نئی جان ڈال دی ہے، صوبائی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

پیر 7 مئی 2018 23:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما و صوبائی کونسل بلوچستان کے ممبرسلمان میمن نے کوئٹہ میں گزشتہ دنوں پارٹی کے شاندار عوامی جلسے کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زردار ی نے کوئٹہ میں ایک طویل عرصے بعد پارٹی کا جلسہ عام منعقد کرکے ثابت کردیا ہے کہ نوجوان قیادت نے پارٹی کی مقبولیت میں نئی جان ڈال دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہاں جاری ہونے والے بیان میںکہا کہ صوبائی قیادت علی مدد جتک ، اقبال شاہ ،سردار بلند جوگیزئی و دیگر رہنما صوبائی دار الحکومت میں اس کامیاب جلسہ کے انعقاد پرمبارکبادکے مستحق ہیں ۔ سلمان میمن نے کہا کہ حالیہ جلسہ نے ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک بار پھر عوام کی مقبول ترین جماعت بن گئی ہے اور انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی ۔