چمن ، باپ اور بیٹے کے ہاتھوںفروخت ہونے والی 15 سالہ لڑکی کراچی سے بازیاب، باپ گرفتار ، بیٹے کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری

پیر 7 مئی 2018 23:50

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے باپ اور بیٹے کے ہاتھوںفروخت ہونے والی 15 سالہ بی بی حسینہ کو کراچی سے بازیاب کرالیا ۔

(جاری ہے)

لیویز نے باپ کو گرفتار جبکہ بیٹے کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے ذرائع کے مطابق لیویز حکام نے قلعہ عبداللہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 15سالہ حوا کی بیٹی حسینہ جس کو کراچی کے علاقے بنارس سے باپ اور بیٹے نے مل کر 10دس لاکھ روپے کے عوض65سالہ بوڑھے شخص پر فروخت کردیا گیا کارروائی میں باحفاظت بازیاب کرالی گئی 15سالہ حوا کی بیٹی بی بی حسینہ کو دو ہفتے پہلے اسی کے باپ اور بھائی نے باقاعدہ سٹاپ لکھ کر ایک 65سالہ شخص کو فروخت کردیا تھا جس پر یہ کاروائی عمل میں لائی گئی جس میں 15سالہ حوا کی بیٹی بی بی حسینہ کو باحفاظت بازیاب کرالی گئی اور کارروائی میں اس کے باپ کو گرفتارکرکے بھائی کی تلاش جاری ہیں15سالہ حوا کی بیٹی بی بی حسینہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے ہی باپ اور بھائی نے مل کر کراچی کے علاقے بنارس میں 65سالہ بوڑھے شخص کو 10دس لاکھ روپے میں بیچ ڈالااور کہا کہ میرے باپ اور بھائی کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :