کتا ہر روز اسٹیشن پر اپنے مالک کی واپسی کا انتظار کرتا ہے۔

Ameen Akbar امین اکبر پیر 7 مئی 2018 23:54

کتا ہر روز اسٹیشن پر اپنے مالک کی واپسی کا انتظار کرتا ہے۔
جاپانی کتے ہچیکو نے دنیا کے کروڑوں افراد کو متاثر کیا ہے۔یہ کتا اپنے   مالک کے مرنے کے 9 سال بعد تک ریلوے اسٹیشن پر اس کا انتظار کرتارہا تھا۔ اب سو سال بعد یونیورسٹی آف ٹوکیو کے طلباء نے ہچیکو اور اس کے مالک کا  ایک ساتھ مجسمہ بنا کر انہیں ملانے کی کوشش کی ہے۔
حال ہی میں چین کے ایک کتے کو ہچیکو سے تشبیہ دی جار ی ہے۔ چین کے جنوب مغربی صوبے چونگ چنگ
کےشہر یوزھونگ ضلع میں لیزبو میٹرو اسٹیشن پر شیانگ شیانگ نامی کتا  سارا دن بیٹھا اپنے مالک کی واپسی کا انتظار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز ڈیلی  چائنا نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے حوالے سے بتایا کہ اس کتے کا مالک صبح سات بجے کام پر جاتا ہے اور بارہ گھنٹے بعد واپس آتا ہے۔
کتے کے مالک ، جس کا نام نہیں بتایا گیا، کا کہنا ہے کہ شیانگ شیانگ 15 سالہ کتا ہےاور 7سالوں سے اس کے ساتھ ہے۔ مالک کا کہنا ہے کہ کتا ہر روز اس کا انتظار کرتا ہے۔کتے کے مالک کا  کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا کتا ہے اور کسی اجنبی سے ملنے والی کوئی چیز نہیں کھاتا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ کتا جب اپنے مالک کو دیکھتا ہے تو بہت پرجوش ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :