اس انوکھی ”آدھی جیکٹ“ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے سے بھی زیادہ ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 7 مئی 2018 23:54

اس انوکھی ”آدھی جیکٹ“ کی قیمت   ڈیڑھ لاکھ روپے سے بھی زیادہ ہے

فرانسیسی ڈیزائنر بین تیورمیتی نے غیرروایتی لگژری فیشن برانڈUnravel Projectبنایا ہے۔اس برانڈ سے حال ہی میں ایک انوکھی جیکٹ متعارف کرائی ہے۔ 167000 روپے یا 1450 ڈالر مالیت کی اس جیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جیکٹ  مکمل نہیں لیکن پھر بھی مکمل ہے۔

(جاری ہے)

اس انوکھی جیٹ کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ یہ بظاہر نامکمل یعنی آدھی لگتی ہے لیکن حقیقت میں اسے مکمل پراڈکٹ کے طور پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

دیکھنے میں یہ جیکٹ ایسے ہے جیسے ایک مکمل جیکٹ کو درمیان سے آدھا کاٹ دیا گیا ہو۔یہ جیکٹ ایک بازو میں پہنی جا سکتی ہے۔ دوسری طرف سے  اس جیکٹ کو گرنے سے بچانے کے پلاسٹک کی سٹرپس لگائی گئی ہے۔
اب دیکھنا ہے کہ صارفین اس انوکھی جیکٹ کو ایسے ہی خرید کر ایک طرف پہنتے ہیں یا 2900 ڈالر خرچ کر کے اس کے دو پیس خرید سے اسے مکمل کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :