ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے جامپور کے تپہ دار کو ریونیو ریکارڈ میں جعلی اندراج کا الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر د یا

منگل 8 مئی 2018 00:00

سکھر۔ 7مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے جامپور کے تپہ دار اظہر علی شر کو روینیو ریکارڈ میں جعلی اندراج کا الزام ثابت ہونے پر سندھ سول سرونٹ ( اے اینڈ ڈی ) رول 1973کی شق 5(بی)III کے تحت ملازمت سے برطرف کر دیا ہے، فراڈ میںمعاونت پرسپروائزنگ تپیدار نذیر احمد کلوڑ کی مدت ملازمت میں رول 5(بی)I کے تحت دو سال کیلئے تنزیلی کرتے ہوئے تپیدار بنا دیا گیا ہے جبکہ مختیار کار ڈھرکی کو پرائیوٹ فرد غلام فرید کانجو پر کیس داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامپور کے دیہہ تعلقہ ڈھرکی کے تپیدار اظہار علی شر نے روینیو ریکارڈ میں ہیر پھیر کا الزام کے بعد ڈی سی گھوٹکی کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و ن سلیم اللہ او ڈی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈھرکی کو انکوائری افسر مقرر کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کی تھی، انکوائری رپورٹ پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی جانب سے مذکورہ افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :