سکھر پولیس کی ضلع کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 4 اشتہاری 2 مفرور ملزمان گرفتار

منگل 8 مئی 2018 00:00

سکھر۔ 7مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) سکھر پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 4 اشتہاری 2 مفرور ملزمان گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھانگڑو نے مخفی اطلاع پر کاروائی کرکہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں دلشیر شراور منٹھار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او نیوپنڈ نے قدیمی قبرستان کے قریب کاروائی کے دوران قتل میں مطلوب ایک اور اشتہاری ملزم پنجل شر کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او تھانہ گدپور نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرکہ ایک اشتہاری ملزم محرم علی تیغانی کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ جنوجی نے مخفی اطلاع پر ولیج بنگو خان شنبانی میں کاروائی کرکہ عورت کے قتل میں مطلوب دو مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں صاحب خان سنبانی اور بھورل شنبانی شامل ہیں۔ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے پولیس پارٹیز کی کامیاب کاروائیوں پر شاباشی کا کا پیغام دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :