میئر سکھر کی سبزی منڈی کے قریب جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے متاثرین سے ملاقات، اظہار ہمدردی

منگل 8 مئی 2018 00:00

سکھر۔ 7مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سبزی منڈی کے قریب جھونپڑیوں میں آتشزدگی سے متاثرین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار ہمدردی کیا۔

(جاری ہے)

میئر سکھر نے کونسل اجلاس متاثرین کی آباد کاری کے لئے مناسب جگہ مکانات بناکر دینے اور بلدیہ و منارٹی فنڈ سے 5 لاکھ روپے کا امدادی سامان بھی دینے کی منظوری دی ، اقلیتی رکن ایشور لال نے اس امر پر میئر سکھر سے اظہار تشکر کیا اور ان کے جذبہ ہمدردی کی تعریف کی، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ ، ڈپٹی میئر طارق چوہان اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے افسران و اسٹاف نے سابق فوٹو گرافر محمد افضل راجپوت کی اہلیہ کی رحلت پر محمد افضل سے ہمدردی کا اظہار اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ، پیر کو کونسل اجلاس میں بھی مرحومہ کے لئے مغرت کی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :