سکھر پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، چھاپے ، 15 مشتبہ افراد چار جواری گرفتار کر لئے گئے

منگل مئی 00:00

سکھر۔ 7مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) سکھر پولیس کی کاروائیاں ، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، چھاپے، اسنیپ چیکنگ کے دوران 15 مشتبہ افراد چار جواری گرفتار کر لئے گئے، پولیس ترجمان کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع میں جرائم کی روک تھام اور امن امان کی فضا کو مستحکم رکھنے کیلئے پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اسنیپ چیکنک 15 مشتبہ افراد اور 12 انڈر ایج ڈرائیور زیر حراست لیا گیا، گرفتار افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ایس ڈی پی اوز کا اپنی سب ڈویژن میں گیسٹ ہائوسز ہوٹلز، مسافر خانوں بس ٹرمینل، سرائے سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ مختلف تھانوًں کی حدود میں ایس ایچ اوز بمعہ ٹیم مختلف چیک پوائنٹس چوراہوں سمیت داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ تلاشی کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسنیپ چیکینگ کے دوران سیاہ شیشوں لگی گاڑیوں پر بلو لائٹس فینسی نمبر پلیٹس گلوبس ناکارہ CNG سیلنڈرز پلائیڈ موٹرسائیکلز انڈر ایج ڈرایورز سمیت بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلا ف کارروائی کی گئیں۔

60 سے زائد گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔ 20 زائد موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ و بغیر لاک کی بنیاد پر تحویل میں لے لی گئیں ۔ سرچ آپریشن کے دوران مسافروًں سے تلاشی لی گئی اور متعلقہ کوائف چیک کیے گئے جبکہ گیسٹ ہاوسس میں مسافر رجسٹرد کو بھی چیک کیا گیا ۔ علاوہ ازیںسکھر پولیس نے اے سیکشن کی حدود نئے گوٹھ کے قریب کارروائی کے دوران 4 جواریوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، گرفتار ملزمان میں دلشاد میرانی، نوید عباسی، وقار علی کیڑھو، شفیق کلوڑ شامل ہیں جن کے قبضہ 3 موٹرسائیکلز تاش کے پتے موبائل و نقدی برآمد کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :