ہرکی پولیس نے مختلف مقامات پر منشیات اور جوئے کے اڈوں پر چھاپوں کے دوران 3افراد کو گرفتارکرلیا

منگل 8 مئی 2018 00:00

سکھر۔ 7مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ڈ ہرکی پولیس کے مختلف مقامات پر منشیات اور جوئے کے اڈوں پر چھاپوں کے دوران 03 افراد گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے یاسر علی سومرو کی پان پراگ اور گٹکا کے اڈے پر چھاپہ مار کر 100 پیکٹ پان پراگ، 110 مین پڑی اور نقدی برآمدکر کے ایک شخص یاسر ولد غلام سرور سومرو کو گرفتار کر لیا جبکہ ڈہرکی پولیس نے دوسری کارروائی کے دوران وسیم آرائیں کے سنوکر کے جوا کے اڈے پر چھاپہ مار کر ایک شخص گر عبداللہ ساھو کو گرفتا کر کے 55 سنوکر اسٹکس، 88 سنوکر بال، ایک ایل سی ڈی اور نقدی برآمد کر لی جبکہ اس کا ساتھی وسیم آرائیں فرار ہو گیا۔

ایس ایس گھوٹکی کامران نواز نے اس بہترین کارروائی کرنے پر پولیس کے لیے شاباشی کا پیغام بھیجا ہے اور کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :