پاکستان ہائوس کے زیر اہتمام تقسیم کا نامکمل ایجنڈا کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس،صدر آزادو جموں کشمیر سردار مسعود خان ‘سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) احسان الحق ‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی سمیت مختلف رہنمائوں کا خطاب

منگل 8 مئی 2018 00:30

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان ہائوس کے زیر اہتمام تقسیم کا نامکمل ایجنڈا " کشمیر" کے عنوان سے ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی ۔کانفرنس کا مقصد 7لاکھ بھارتی فوج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر جبر ‘بربریت اور مسلسل مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی کو اجاگر کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

کانفرنس نے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اور بھارت کو اقدامات اٹھانے پر زور دیا ۔

کانفرنس میں صدر آزادو جموں کشمیر سردار مسعود خان ‘سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) احسان الحق ‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی ‘چارس لیس لی ‘ جیولی وارڈ ‘برطانوی شیڈو منسٹر فار امیگریشن محمد افضل خان ‘ ڈاکٹر نذیر گیلانی‘راجہ نجابت حسین ‘غلام محمد صفی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔