اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے، ترجمان

منگل 8 مئی 2018 02:00

اقوام متحدہ ۔ 7 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے جہاں بھارتی فورسز حکومت مخالف مظاہرین کیخلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو معمول کی بریفنگ کے دوران ترجمان سٹیفن ڈوجرک نے ایک پاکستانی صحافی کے سوال پر کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگتریس مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے تنازعات مذاکرات سے حل کرنے چاہئیں۔