فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

منگل 8 مئی 2018 09:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کمار ہیرانی کی ہدایت کردہ فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں رنبیر کپور نے نیلے رنگ کی قمیض شلوار پہن رکھی ہے جبکہ انہوں نے داڑھی بھی رکھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پوسٹرمیں رنبیر کپور بالکل سنجے دت جیسے لگ رہے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں سونم کپور، دیا مرزا، پارش راول، منیشا کوئرالہ ،انوشکا شرما ،کرشما تنا اور دیگر شامل ہیں۔ فلم 29جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :