عالیہ بھٹ ہدایتکارہ ایشوانی لیئر تیواری کی نئی فلم کا حصہ ہوں گی

منگل مئی 09:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ہدایتکارہ ایشوانی لیئر تیواری کی نئی فلم کا حصہ ہوں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’بریلی کی برفی‘‘ کی ہدایتکارہ ایشوانی لیئر تیواری کی نئی فلم میں عالیہ بھٹ جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

عالیہ بھٹ کا اس بارے میں کہا ہے کہ ایشوانی اپنی نئی فلم کے لئے مجھ سے ملاقات کی ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ میں ان کے ساتھ کام کروں گی تاہم ابھی اس بات کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن مجھے پوری امید ہے کہ ہم اس فلم میں مل کر کام کریں گی، فلم کا سکرپٹ بہت عمدہ ہے۔ عالیہ بھٹ ان دنوں رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’’براہمسترا‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :