ٹی وی شو’’کافی ود کرن 6‘‘ میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی کی بطور مہمان شرکت

منگل 8 مئی 2018 10:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر کے ٹی وی شو’’کافی ود کرن 6‘‘ میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی بطور مہمان شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2004ء سے جاری ٹی وی شو’’کافی ود کرن‘‘ کی5سیزنز کی شاندار کامیابی کے بعد اب کرن جوہر شو کی 6ویں سیزیز کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، پہلی خبریں سامنے آرہی تھیں کہ سیزنز 6میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی شرکت کریں گے لیکن وہ دونوں مصروف شیڈول کے باعث شو کا حصہ نہیں ہوں گے اور اب ان کی جگہ شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی بطور مہمان شرکت کریں گی۔