فلم ساز میرا نیئر نے سیریز کے لئے تبو، رادھیکا آپتے، ریچاچڈھا اور شیفالی سے رابطے بڑھا لئے

منگل مئی 10:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) امریکی نژاد بھارتی فلم ساز میرا نیئر نے اپنی نئی سیریز کے لئے تبو، رادھیکا آپتے،ریچاچڈھا اور شیفالی سے رابطے بڑھا لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز میرا نیئر بی بی سی نیٹ فلیکس سیریز پر کام کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں جو وکرم سیٹھ کے ناول ’’اے سوٹ ایبل بوائے‘‘ پر مبنی ہے، سیریز کی کاسٹ کی تلاش کے لئے فلم ساز حال ہی میں ممبئی آئی ہیں اور انہوں نے تبو، رادھیکا آپتے، ریچاچڈھا اور شیفالی سے رابطے بڑھا لئے ہیں تاہم کاسٹ بارے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ توقع کی جارہی ہے کہ سیریز کی عکسبندی رواں سال میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :