جرمن حکومت میں شامل جماعتوں کے پارلیمانی دھڑوں کی قیادت کا اجلاس

منگل مئی 11:10

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) جرمنی کی مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے پارلیمانی دھڑوں کی قیادت کا ایک اجلاس ہوا جس میں نئی رہائشی سہولیات سے متعلق منصوبوں اور مہاجرین کے بارے بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے جنوبی شہر زیورخ میں حکومت میں شامل جماعتوں کے پارلیمانی دھڑوں کی قیادت کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ملک میں نئی رہائشی سہولیات سے متعلق منصوبوں اور مہاجرین کے بارے میں میرکل حکومت کی پالیسیوں پر بحث کی گئی۔

اس مشاورت میں چانسلر میرکل کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین اور اس کی ہم خیال جماعت کرسچن سوشل یونین کے مشترکہ پارلیمانی حزب کے سربراہ فولکر کاؤڈر، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی آندریاز ناہلیس اور سی ایس یو کے سیاستدان آلیکسانڈر ڈوبرِنٹ نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :