سعودی عرب،کارکنان کے مقدمات نمٹانے والی عدالتوں کے ججوں کا تقرر

منگل 8 مئی 2018 11:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل نے کارکنان کے مقدمات نمٹانے والی عدالتوں کے ججوں کی تقرری کردی۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اجلاس میں اعلیٰ عدالتی کونسل کے سربراہ اور وزیر انصاف شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے کارکنان کے مقدمات نمٹانے والی عدالتوں کے ججوں کی تقرری کا اعلان کیا۔ کونسل کے ارکان نے طے کیا کہ کارکنان کے مقدمات نمٹانے والے ججوں کو وزارت انصاف کے ماتحت تربیتی مرکز میں خصوصی تربیت دی جائے گی۔ کونسل کے سیکریٹری جنرل شیخ سلمان النشوان نے بتایا کہ 100 ملین ریال سے زیادہ مالیت کے ترکہ جات کے مقدمات کی سماعت جنرل کورٹس اور عائلی امور کی عدالتوں کے خصوصی شعبوں میں ہوگی۔