چین بنگلہ دیشں میں 1320 میگاواٹ کا بجلی گھر تعمیر کرے گا

منگل 8 مئی 2018 11:10

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) چین اور بنگلہ دیش کے مابین 1320 میگاواٹ صلاحیت کے ایک بجلی گھر کی تعمیر کا معاہدہ طے پاگیا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے نشریارتی ادارے کے مطابق ضلع کاکس بازار میں چین کی شراکتداری سے 1320 میگاواٹ کا بجلی گھر تعمیر کیا جائے گا جوکوئلے کی مدد سے کام کرے گا۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق اس پر دو ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ بنگلہ دیشں2021ء تک ملک کے تمام حصوں میں بجلی فراہم کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ فی الحال بنگلہ دیش کے 20 فیصد عوام بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔

متعلقہ عنوان :