متحدہ عرب امارات، ٹرانزٹ مسافروں کو دبئی کا ویزہ جاری کیا جائے گا

منگل مئی 11:10

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) دبئی ایئر پورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ طویل وقت کے لئے اگر ٹرانزٹ مسافردبئی گھومنا چاہیں تو انہیں مختصر مدت کا ویزہ فراہم کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

العریبیہ نیو کے مطابق دبئی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر کم وقت کے ٹرانزٹ مسافروں کو دبئی کے اہم ترین مقامات کے بارے میں معلوم فراہم کرنے کے متعدد ذرائع ہیں جن میں ویڈیوز کے علاوہ جدید ترین ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ 4گھنٹے سے زیادہ ٹرانزٹ مسافروں کومختصر مدت کا ویزہ دیا جائے گا جبکہ اس سے کم مدت کے ٹرانزٹ مسافروں کو ڈی ایکس بی پلس ٹیکنالوجی کی مدد سے دبئی کے اہم ترین مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :