ڈی ڈی ایچ او چونیاں کی کارروائی، متعدد کلینک سیل

منگل مئی 11:10

قصور۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور کی خصوصی ہدایت پرڈی ڈی ایچ او چونیاں کی عطائیوں کے خلاف کارروائی متعدد کلینک سیل کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الہ آباد اور اسکے گردو نواح میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال جاوید نے ڈپٹی کمشنر قصور کی خصوصی ہدایت پر آپریشن میں متعدد کلینک سیل کردیئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر میں عطائیت کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوامی وسماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے اقدام کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :