قصور، تعلیم یافتہ بچہ ہی والدین کی تقدیر بدل سکتا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر نوید احمد وڑائچ

منگل مئی 11:10

قصور۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نوید احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ بچہ ہی والدین کی تقدیر بدل سکتا ہے‘ ہر معصوم فرشتہ علم کے چراغ سے روشنی حاصل کرے گا، یہی ہمارا اور حکومت پنجاب کا مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارٹنرز سکولز کے بچوں کے درمیان مقابلہ ڈرائنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے کہ بچوں کے ہاتھوں میں اوزاروں کی بجائے خوبصورت تصاویر ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیبر انسپکٹر رانا محمدآزاد ،عرفان رشید،عبدالجبار تسنیم باری، مس ارشاد صفدرو دیگر نے کہاحکومت کم عمری میں تعلیم کی بجائے ہاتھوں میں اوزار لیکر کام کرنے والے بچوں کوفری تعلیم دے کر انقلاب بر پا کر رہی ہے۔ ڈرائنگ مقابلہ جات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔ ڈرائنگ کے مقابلہ جات میں دی ایج گرامر سکول نے پہلی،النور سکول نے دوسری اور اسامہ بیکن سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ نوید احمد وڑائچ و دیگر مہمانوں نے انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :