محکمہ زراعت کی ہلدی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 8 مئی 2018 11:10

قصور۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہلدی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، کاشتکار اچھی فصل کے حصول کیلئے زرخیزاور مناسب نکاس والی زمین کا انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ ہلدی کی کاشت کیلئے ہلکی میرازمین کا بھی انتخاب کیاجاسکتاہے تاہم سایہ دار زمینوں میں ہلدی کی کاشت سے شاندار پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار باغات والی زمینوں میں بھی ہلدی کاشت کرکے اضافی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہلدی کی کاشت کیلئے زمین میں تین سے چار مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو نرم و بھربھرا کرلیناچاہئیے تاہم روٹاویٹرکی سہولت میسر ہونے کی صورت میں ایک دفعہ روٹا ویٹرچلاکر بیج کا اگائو مزید بہتر بنایاجاسکتاہے۔