کاشتکاروں کو دھان کی موٹی اقسام کی کاشت 20 مئی سے شروع کرنے کی ہدایت

منگل 8 مئی 2018 11:10

قصور۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو اری6‘ کے ایس282‘ کے ایس کے 133‘ نیاب اری9 وغیرہ سمیت دھان کی موٹی اقسام کی کاشت 20 مئی سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، کاشتکار20مئی سے قبل دھان کی کاشت نہ کریں جبکہ پنیری کی کاشت کیلئے صاف ستھرااور صحتمند بیج استعمال کیاجائے، بیج سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک کیلئے بیج کو مناسب پھپھوندکش زہرضرورلگائیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہا کہ دھان کی ایک ایکڑ پنیری کو اگانے کیلئے موٹی اقسام کا شرح بیج تر یا کدوکے طریقہ میں 6سے 7کلوگرام ‘خشک طریقہ میں 8 سے 10 کلوگرام اورر اب کے طریقہ میں 12 سی15کلوگرام بیج استعمال کیاجائے۔