ماہرین زراعت کی ترشادہ باغات میں زیادہ ہل چلانے سے گریزکی ہدایت

منگل 8 مئی 2018 11:10

قصور۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) شعبہ ہارٹیکلچرکے ماہرین زراعت نے ترشادہ باغات کے باغبانوں کو باغات میں زیادہ ہل چلانے سے گریزکی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ باغبان پھل توڑنے کے بعد جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے روٹاویٹراستعمال کریں، باغات میں مخلوط فصلوں کی کاشت سے بھی گریزکیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرمیوں کے چارہ جات اور سردیوں کے چارہ جات باغوں میں ہرگز کاشت نہ کئے جائیں جبکہ زمین کی زرخیزی برقراررکھنے کیلئے باغات میں نامیاتی کھاد استعمال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :